بے قصور آدمی کو غلطی سے اپنے بچے کا باپ قرار دینے والی عجیب خاتون

اتوار 28 دسمبر 2014 14:26

بے قصور آدمی کو غلطی سے اپنے بچے کا باپ قرار دینے والی عجیب خاتون

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء)متنازعہ حرکات کیلئے شہرت رکھنے والی برطانوی ماڈل ہوزی کننگم نے اب ایک نیا تنازعہ کھڑا کرتے ہوئے ایک بے قصور شخص کو اپنی ننھی بچی کا باپ قرار دے دیا ہے۔ ہوزی کا کہنا ہے کہ انہیں ٹھیک طور پر معلوم نہیں تھا کہ ان کی تین ماہ کی بیٹی کا باپ اصل میں کون ہے کیونکہ جن دنوں وہ حاملہ ہوئیں تب وہ بیک وقت تین مختلف مردوں کی قربت میں تھیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے بچی کے باپ کا فیصلہ کرنے کی کوشش کی لیکن معاملہ گڑ بڑ ہوگیا۔ ڈاکٹروں نے تو انہیں درست رپورٹ دی تھی لیکن وہ چاہتی تھیں کہ تینوں مردوں کو بذریعہ ڈاک مطلع کریں کہ وہ باپ ہیں یا نہیں اور پھر باپ والی رپورٹ غلطی سے اس شخص کو چلی گئی جو کہ اصل میں اس تمام معاملے کا ذمہ دار نہ تھا۔ ہوزی نے مردوں کے بارے میں صرف یہ بتایا ہے کہ ان میں سے ایک ڈاکٹر، ایک ان کی سہیلی کا محبوب اور ایک دھوکہ باز ہے جس نے خود کو ایک مشہور فٹبالر ظاہر کرکے تعلق استوار کرلیا۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ ”ابو کون ہیں؟“ کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہوگیا ہے یا نہیں۔