قومی اسمبلی کا شیڈول اجلاس 5 جنوری سے شروع ہوگا

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کی منظور کردہ سفارشات کو قانونی شکل دی جائے گی

اتوار 28 دسمبر 2014 14:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) قومی اسمبلی کا شیڈول اجلاس 5 جنوری سے شروع ہوگا جس میں نیشنل ایکشن پلان کی منظور کردہ سفارشات کو قانونی شکل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا کہ قومی اسمبلی کا شیڈول اجلاس 5 جنوری کو بلایا جائے گا جس میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت اور مذمتی قرارداد پاس کی جائے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کی منظور کردہ سفارشات پر قانون سازی کی جائے گی اور خصوصی عدالتوں کی مدت کی بھی منظوری لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :