الیکشن کمیشن کا اجلاس (پرسوں) بلائے جانے کا امکان،

اجلا س میں بلدیاتی الیکشن اور عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے‘ذرائع

اتوار 28 دسمبر 2014 14:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) الیکشن کمیشن کا اجلاس (پرسوں) بروز منگل کو بلائے جانے کا امکان ہے جس میں پنجاب‘ سندھ اور خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن اور عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی‘ اضافی بیلٹ پیپر کی چھپائی اور الیکشن ٹربیونلز کی کارکردگی سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کا باضابطہ اجلاس 30 دسمبر کو بلائے جانے کا امکان ہے جس میں اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی‘ پنجاب سندھ اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات‘ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی‘ آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشن اور بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔