اسلام آباد ہائیکورٹ ، روا ں عدالتی ہفتہ میں مقدمات کی سماعت کے لیے4 سنگل بینچ تشکیل

اتوار 28 دسمبر 2014 14:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے سوموار سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ میں مقدمات کی سماعت کے لیے4 سنگل بینچ تشکیل دے دئیے ہیں ۔ ان تمام بینچوں میں فوجدار ی ،سول و کرئیمنل اور ضمانت کیسز سمیت دیگر اہم کیسوں کی سماعت ہوگی۔

(جاری ہے)

پہلاسنگل بینچ چیف جسٹس محمد انور خان کاسی ،دوئم جسٹس نورالحق این قریشی ،سوئم جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور چہارم سنگل بینچ جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا۔ جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں بدھ کے روز تک مقدمات کی سماعت ہوگی جبکہ چیف جسٹس محمد انور خان کاسی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عدالتوں میں یکم جنوری سے مقدمات کی سماعت شروع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :