کوئٹہ، پولیس، ایف سی کا مشترکہ سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 4 افراد گرفتار

اتوار 28 دسمبر 2014 13:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) کوئٹہ کے علاقے سریاب میں پولیس اور فرنٹیرکور بلوچستان نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی سریاب عمران کے مطابق سرچ آپریشن سریاب کے علاقے کلی سمالانی اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا جس میں پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیاجنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔