سرگودھا، فیصل آباد میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن

12 افغان باشندوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیاگیا

اتوار 28 دسمبر 2014 13:34

سرگودھا / فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) سرگودھا اور فیصل آباد میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے علاقے جھال چکیاں کے علاقوں میں پولیس نے مشتبہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے دستاویزات کے بغیر رہائش پذیر 12افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا، کینٹ کے علاقے میں بھی مشتبہ افراد کیخلاف آپریشن جاری ہے وہاں سے بھی پولیس نے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ فیصل آباد میں صدر اور قریبی علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے پولیس نے 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :