رحیم یار خان ،دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے ،

شک کی بنا ء پر متعدد دیہاتیوں کو حراست میں لے لیاگیا، تفتیش جاری، پولیس زیر حراست بیگناہ لوگوں کی رہائی کیلئے خرچہ پانی دینے کا مطالبہ کر رہی ہے ، ورثاء

اتوار 28 دسمبر 2014 13:32

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) رحیم یار خان میں پولیس نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر مختلف مقامات پر چھاپے مار کرشک کی بنا ء پر متعدد دیہاتیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے مشتبہ افراد کیخلاف مہم کے دوران دیہی علاقوں اور بستی نورے والی اسلامیہ کالونی میں چھاپے مار کر اور دیہی علاقوں سے شہر میں آنیوالے ایک درجن سے زائد دیہاتیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔پولیس کے مطابق دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری طرف زیر حراست لوگوں کے ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس زیر حراست بیگناہ لوگوں کی رہائی کیلئے خرچہ پانی دینے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :