اینجلو میتھیوز نے یونس خان کو پیچھے چھوڑ دیا

اتوار 28 دسمبر 2014 13:30

اینجلو میتھیوز نے یونس خان کو پیچھے چھوڑ دیا

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان ایتنجلو میتھیوز رواں سال زیادہ رنز بنانے میں پاکستان کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان پر سبقت لے گئے۔ میتھیوز رواں برس ٹیسٹ میچوں میں زیادہ رنز بنانیوالے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز نصف سنچری بنا کر پاکستان کے یونس خان کو زیادہ رنز کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا۔ یونس خان 1213رنز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ سری لنکن بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی حیثیت رکھنے والے کمار سنگاکارا 1492رنز بنا کر فہرست ہیں۔