بھارت نواز کشمیری رہنماء موقع پرست، اقتدار کے بھوکے ہیں، سید علی گیلانی،

کشمیر نواز سیاستدانوں کا عام لوگوں کی مشکلات سے کوئی تعلق نہیں، انتخابی مہم میں لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی، حریت رہنماء کا اجتماع سے خطاب

اتوار 28 دسمبر 2014 13:19

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماء سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت نواز کشمیری سیاستدان موقع پرست اور اقتدار کے بھوکے ہیں۔ سرینگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے کہا کشمیری سیاستدان بھارت کے حامی اوراقتدار کے بھوکے ہیں، ان کاعام لوگوں کی مشکلات سے کوئی تعلق نہیں تھا، ان میں اور بھارتی سیاستدانوں میں کوئی فرق نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتخابی مہم کے دوران لوگوں بے وقوف بنانے کی کوشش کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کاحل نکال کر رہے ہیں لیکن چاہے عمر عبداللہ ہو مفتی سعید ہو یا کوئی اور ہو یہ سب رہنماء کشمیر پر بھارت کے جبری کنٹرول کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاستدان کشمیرمیں پانی، بجلی، سڑکوں کے نام پر ووٹ لیتے ہیں مگر ان کے ووٹ تنخواہوں اور آرام کے عوض پہلے ہی بھارت کو فروخت ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کسی بھی الیکشن ڈرامے کا انعقاد کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا۔

متعلقہ عنوان :