پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد کل سہ پہر شروع ہوگا

اتوار 28 دسمبر 2014 13:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روزکے وقفے کے بعد کل( پیر) سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کرینگے ۔ اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے احکامات دئیے گئے ہیں۔