کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس مقابلے میں دو مبینہ دہشتگرد مارے گئے ،جدید اسلحہ اور دستی بموں کی بھاری مقدار برآمد

اتوار 28 دسمبر 2014 13:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس مقابلے میں دو مبینہ دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور دستی بموں کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی گئی ،ایک اور واقعہ میں ایس ایس پی ایس آئی یو نوید خواجہ حملے میں محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ مومن آباد پولیس کو خفیہ ذرائع سے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر انہوں نے سرچ آپریشن شروع کیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی ، پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو مبینہ دہشتگرد مارے گئے اور ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

کراچی میں ایس ایس پی ایس آئی یو نوید خواجہ پر بھی حملہ کیا گیا۔ذرائع کا کہناہے کہ کلفٹن میں نوید خواجہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے جنکی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :