عامر خان کی لاہور میں باکسنگ اکیڈمی کے قیام پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کے اقدام کی تعریف

اتوار 28 دسمبر 2014 13:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے موقع پر سلور لائٹ ویلٹر کیٹگری کا مقابلہ جیتنے پر ورلڈ باکسنگ کونسل کی جانب سے ملنے والی چیمپئن شپ بیلٹ بھی وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو دکھائی جس پر وزیراعلیٰ نے باکسر عامر خان کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ آپ رنگ میں بہترین پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے مخالف باکسر آپ کے تابڑتوڑ مکوں کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

باکسر عامر خان نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے لاہور میں باکسنگ کیلئے جدید اکیڈمی کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اکیڈمی پاکستان میں باکسنگ کے کھیل کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرے گی اور میری خدمات پاکستانی باکسرز کو تربیت دینے کیلئے حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نہ صرف فلاح عامہ کے کاموں کو تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے بلکہ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

متعلقہ عنوان :