بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد دو مجرموں کو پشاور سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ،

امان اللہ خاتون وکیل کو قتل کرنے ،نیاز محمد کوسابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں پھانسی کی سزا دی گئی

اتوار 28 دسمبر 2014 12:58

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعد دو مجرموں کو پشاور سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے جنہیں کسی بھی وقت پھانسی دیدی جائیگی ۔ ہری پور جیل سے پشاور کے سنٹرل جیل منتقل کئے جانیوالوں میں دومجرم شامل ہیں جنہیں پھانسی کی سزا دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

پھانسی کی سزا پانیوالوں میں ڈیرہ اسماعیل خان کاامان اللہ شامل ہے جس نے خاتون وکیل کو 2006 میں قتل کیا تھا جبکہ دوسرے مجرم نیاز محمد کوسابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں پھانسی کی سزا دی گئی ۔

سکیورتی وجوہات کی بنا پر انہیں ہری پور جیل منتقل کر دیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز انہیں سنٹرل جیل پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جنہیں اگلے چوبیس گھنٹے میں پھانسی کی سزا دی جائیگی ۔ پھانسی کیلئے کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے جلاد سے رابطہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :