معین شاہ آئندہ ماہ آئی ٹی ایف لیول ٹو ایڈوانس ٹینس کورس میں شرکت کریں گے

اتوار 28 دسمبر 2014 12:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) پاکستان کے معین شاہ آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول آئی ٹی ایف لیول ٹو ایڈوانس ٹینس کورس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

کورس سری لنکن دارلحکومت کولمبو میں 5 جنوری سے شروع ہو گا جس میں پاکستان سمیت ایشیا بھر سے 24 کوچز شرکت کریں گے۔ معین شاہ کورس میں شرکت کیلئے 2 جنوری کو سری لنکا روانہ ہوں گے۔ کامران خلیل اسسٹنٹ ٹیوٹر کے طور پر کورس میں شرکت کریں گے اور تین جنوری کو سری لنکا روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ کورس 16 جنوری کو اختتام پذیر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :