وزیراطلاعات بازل علی نقوی کی زیرقیادت بے نظیر شہید کی بڑی تقریب ہل سیری دہ میں منعقد ہوئی،

تقریب میں آمد پر قائد کشمیر ،فخر لچھراٹ ،شیر مظفر آباد سید بازل علی نقوی کا والہانہ ،پرتپاک اور پرجوش استقبال

اتوار 28 دسمبر 2014 12:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات،زراعت و لائیو سٹاک سید بازل علی نقوی کی قیادت میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی سب سے بڑی تقریب ہل سیر ی درہ مظفر آباد میں ہوئی ۔ جس میں پیپلزپارٹی کے نائب صدر اور وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید نے مہمان خصوصی کے طور پرشرکت کی۔ تقریب کی خاص بات نوجوانوں کا جوش و خروش اور کارکنوں کی جوق در جوق شرکت تھی۔

قافلے صبح ہی سے مالدہی، کلس، سیری درہ ، گلی، گھور، جبڑی پوڈیمار، نکہ شکر پٹیاں ، گوہتر، چرواہا، گجو خواجاں، بور مظفر شاہ، ترکھان بانڈی، ماکڑی اور چوٹکیاں سے جلسہ گاہ میں آنا شروع ہو گئے تھے۔ شہید قائد کے ساتھ والہانہ اظہار عقیدت ،تقریب میں آمد پر قائد کشمیر ،فخر لچھراٹ ،شیر مظفر آباد سید بازل علی نقوی کا والہانہ ،پرتپاک اور پرجوش استقبال ،خیرمقدمی بینروں ،پی پی پی کے سہہ رنگی جھنڈوں اور شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سید بازل علی نقوی کی قد آدم پورٹریٹ جگہ جگہ آویزاں ،مختلف مقامات پر قائدین کا بے مثال استقبال ،گل پاشی ،شہید بے نظیر سے عقیدت رکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا ۔

(جاری ہے)

فضاء جئے بھٹو ،جئے بے نظیر اور جئے بازل کے نعروں سے گونجتی رہی ۔ وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی کے قافلے کا ماکڑی ، چوٹکیاں، ترکھان بانڈی میں والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ماکڑی میں واجد اعوان، ماجد اعوان، بشارت اعوان کی قیادت میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے وزیر اطلاعات کو اپنا حصار میں لے لیا اور قافلہ روانہ ہوگیا۔ چوٹکیاں میں دلاور خان کی قیادت میں ایک اور بڑے جلوس نے وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی اور وزیر تعلیم میاں عبدالوحید کا شاندار استقبال کیا۔

وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی کا قافلہ جب ہل سیری درہ کے قریب پہنچا تو ایک مرتبہ پھر لوگوں کی بڑی تعداد نے سید بازل علی نقوی کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں کندھوں پر اٹھا کر جلسہ گاہ میں لے جایا گیا۔ جلسہ گاہ کو پیپلزپارٹی کے سہہ رنگی جھنڈوں،شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، محترمہ فریال تالپور، سید بازل علی نقوی، میاں عبدالوحید کی بڑی بڑی تصاویر اور بینروں سے سجایا گیا تھا۔

اس موقع پر چوہدری محمد زمان نے خوبصورت پہارٹی ماہیے پیش کیے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے بھی شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شہید جمہوریت مسلم دینا کی پہلی وزیراعظم اور میزائل ٹیکنالوجی کی بانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے درجات کی بلندی کے لیے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا اور علماء و مشائخ کے وائس چیئرمین صاحبزادہ فضل الرسول طاہر نے خصوصی دعا بھی کروائی۔ اس موقع پر پاک فو ج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے افسروں ، جوانوں اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :