شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی‘طاہر کھوکھر،
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار دسمبر

مظفر آباد

شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی‘طاہر کھوکھر،

بھارت رسوا ہو کر کشمیر سے نکلے گا اور کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہو گا

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء)ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر‘ جوائنٹ انچارج صوبائی تنظیمی کمیٹی محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ بھارت رسوا ہو کر کشمیر سے نکلے گا اور کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہو گا۔ حالیہ انتخابات میں کشمیری عوام نے مودی پلان کو ناکام بنا کر ثابت کردیا ہے کہ انہیں کسی قیمت پر بھارت کے ساتھ رہنا قبول نہیں ‘ مقبوضہ کشمیر میں حق خودارادیت کے حصول کی تحریک کو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی آٹھ لاکھ فوج ، کالے قوانین اور جابرانہ ہتھکنڈے کشمیری عوام کو زیادہ عرصہ تک اپنے حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتے۔ آج لاکھوں شہداء کی بے مثال قربانیوں کا ثمر ہے کہ مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں فلیش پوائنٹ بن چکا ہے اور بھارت اور پاکستانی قیادت کے مابین ون پوائنٹ ایجنڈا بن چکا ہے۔

شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک سات لاکھ کشمیری عوام اپنی جان کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں ۔ اقوام عالم کی تاریخ میں اس سے بڑی قربانی کی مثال نہیں ملتی۔ آج اگرچہ مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت پر پوری پاکستانی اور کشمیری قوم اور قیادت باہم متحد و متفق ہیں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

28/12/2014 - 12:49:55 :وقت اشاعت