پوری دنیا کو سانحہ پشاور نے ہلا کر رکھ دیا ہے‘اداکارہ بندیا،

ایسی سفاکی اور بربریت کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے‘انٹرویو

اتوار 28 دسمبر 2014 12:08

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) اداکارہ بندیا نے کہا ہے کہ پوری دنیا کو سانحہ پشاور نے ہلا کر رکھ دیا ہے ۔اتنی سفاکی اور بربریت نے تو ہر کسی کے رونگھٹے کھڑے کردیے ہیں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار امریکہ میں اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔

(جاری ہے)

اداکارہ وگلوکارہ نے کہا کہ اس واقعہ کو جب معلوم ہوا تو یقین ہی نہیں ہورہا تھاکہ دنیا میں ایسے خونخوار درندے بھی ہیں جنہوں نے معصوم کلیوں کو بھون کر رکھ دیا ۔

اس سانحہ میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہے، میں بھی ایک ماں ہوں۔ ان ماوٴں کے جذبات کو اچھی طرح سمجھ سکتی ہوں کہ وہ اس وقت کو کوس رہی ہوں گی کہ ہم نے اپنے لال کو اس دن اسکول ہی کیوں بھیجا۔ بندیا نے کہا کہ ہم حکومت اور سیاستدانوں پر ذمہ داری آن پڑی ہے کہ ایسی سفاکی اور بربریت کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتیں ۔

متعلقہ عنوان :