بلیک وارنٹ پانے والے دو مجرموں کو پشاور سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا

اتوار 28 دسمبر 2014 11:23

بلیک وارنٹ پانے والے دو مجرموں کو پشاور سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء) بلیک وارنٹ پانے والے دو مجرموں کو پشاور سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے جنہیں کسی بھی وقت پھانسی دی جائیگی ۔ ہری پور جیل سے پشاور کے سنٹرل جیل منتقل کئے جانیوالوں میں دومجرم شامل ہیں جنہیں پھانسی کی سزا دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

پھانسی کی سزا پانیوالوں میں ڈیرہ اسماعیل خان کے امان اللہ شامل ہیں جنہوں نے خاتون وکیل کو 2006 ء میں قتل کیا تھا جبکہ دوسرے مجرم نیاز محمد ہیں جنہیں سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی ۔

انہیں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ہری پور جیل منتقل کر دیا گیا تھا تاہم گذشتہ روز انہیں سنٹرل جیل پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جنہیں اگلے چوبیس گھنٹے میں پھانسی کی سزا دی جائیگی ۔ پھانسی کیلئے کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے جلاد سے رابطہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :