پولیس کے بدین کے مختلف شہروں میں چھاپے، 6 افغانی باشندے گرفتار

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:32

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) بدین ضلع میں افغا نی با شندو ں کے داخلے کی خفیہ اطلا ع ملنے پر بدین پو لیس کی جانب سے ضلع کے مختلف شہرو ں کڈھن،ٹنڈو با گو ،اور بدین شہرکے مختلف جگہو ں پر چھا پے ما ر کر 6 افغا نی با شندو ں کو جن میں شا ہ بر ہان،زرگل خان،نصیب الله خان،اور گلشیر خان پٹھان ،بلال پٹھان سعادت خان پٹھان کو گر فتار کر لیا گیا ہے جن میں چا رکا تعلق افغا نستان کے صوبہ قندھار اور دو کاتعلق صوبہ کنہار سے بتا یا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اطلا ع ملنے پر بدین پو لیس نے کھو سکی روڈ پرمشکو ک حالت میں بیٹھے ہو ئے تین افغانی با شندو ں کو گرفتار کر نے کے لیئے چھا پہ ما را لیکن تینو ں افغا نی با شندے فرار ہو نے میں کا میا ب کا میاب ہو گئے گرفتا رافغا نی با شندوں پر فارن ایکٹ 319/14-320/14 کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی بدین کی ہدا یت پر ان فرار ہو نے والے افغا نی با شندو ں کو گرفتار کر نے کے لیئے ضلع بھر میں نا کہ بندی کر نے کا حکم دے دیا گیاہے۔ دوسری طرف ایس ایس پی بدین کی جانب سے تما م نجی اور سرکا ری اسکو لو ں کی انتظا میہ کو ہدا یت جا ری کی گئی ہے کے ان کے اسکو لو ں میں تعلیم حا صل کر نے والے پٹھان بچو ں کی مکمل تفصیلا ت تین دن کے اندر مہیا کی جا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :