Live Updates

وزیر اعظم کے پوتوں کی طرح بلاول بھٹو بھی عمران خان کے پرستار ہیں ‘ جمشید اقبال چیمہ ،

عمران خان ہی ملک کو دفاعی ، معاشی اور اقتصادی طور پر مضبوط کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں‘ صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے پوتوں کی طرح بلاول بھٹو بھی عمران خان کے پرستار ہیں ، سیاسی مبصرین اور تجزیہ نگار بلاول بھٹو کی گڑھی خدا بخش میں عدم موجودگی کی وجہ والد آصف علی زرداری کے ساتھ اختلافات بتا رہے ہیں ،عوام عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ دو روز قبل وزیر اعظم ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم کے پوتے عمران خان کے ساتھ تصویریں بناتے رہے ۔جبکہ بلاول بھٹو بھی عمران خان کے پرستار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر دہشت گردوں کا مقابلہ کرسکتا ہے تو اس کو عمران خان جیسے محب وطن نڈر لیڈر کی ضرورت ہے اور صرف عمران خان ہی ملک کو دفاعی ، معاشی اور اقتصادی طور پر مضبوط کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے تو دوسری طرف وہ عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات