ملک بھر میں پولیو کے مزید4 کیسز سامنے آگئے،کیسز کی تعداد295 ہوگئی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) ملک بھر میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 295 ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئے کیسز میں دو کیسز پشاور اور ایک ایک بلوچستان اور خیبر ایجنسی سے منظر عام پر آگیا ہے جہاں بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ نئے کیسز کے بعد پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 295 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :