دہشت گردوں کو شکست دے کر ہی دم لینگے،راجہ پرویز اشرف،

ایک ہو کرہی دشمن کا خاتمہ کرینگے، قوم کو جذبے کیساتھ فوج کا ساتھ دینا ہوگا،پشاورمیں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی تقریب سے خطاب، صوبائی صدر خان زادہ خان کی تقریرپر ناراض جیالے آپس میں لڑ پڑے، تقریب کو وقت سے پہلے ہی ختم کر دیاگیا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو شکست دے کر ہی دم لینگے، دہشت گردی میں ہمارے سینکڑوں کارکنان شہید ہوئے، پوری قوم کو خیبر پختونخوا کے عوام پر فخر ہے، لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی پشاور میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ساتویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پشاور میں سینکڑوں بچوں کو شہید کرنا کونسا مذہب ہے، بچوں کی شہادت پر آج پوری قوم سوگوار ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوپرآمن ملک بنائیں گے، جبکہ ملک سے دہشت گردی کو ختم کرکے ہی دم لینگے، ہمارے ملک کو آج محبت کی ضرورت ہے، راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ایک ہو کرہی دشمن کا خاتمہ کرینگے، قوم کو جذبے کے ساتھ فوج کا ساتھ دینا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو خیبر پختونخوا کے عوام پر فخر ہے، لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی، تقریب میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر خان زادہ خان کی تقریرپر ناراض جیالے آپس میں لڑ پڑے، جس کے بعد تقریب کو وقت سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :