دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ نے کیلئے پوری قوم متحد ہو چکی ہے،چودھری محمد سرور ،

سیاسی قیادت ،پاک افواج ایک بیچ پر ہیں ،پشاور سانحہ کے ذمہ دار دہشت گرد سفاک درندے ہیں ، دہشت گردوں کو فوری سزائیں دینے کیلئے فوجی عدالتوں کا قیام نا گریز ہے ،کشمیر ہماری شہ رگ ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشاء میں امن کا قیام ممکن نہیں ، گورنر پنجاب سے میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:19

جاتلاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھکنے کے لیے پوری قوم متحد ہو چکی ہے سیاسی قیادت اور پاک افواج ایک بیچ پر ہیں، پشاور سانحہ کے ذمہ دار دہشت گرد سفاک درندے ہیں ،دہشت گردی کیخلاف جنگ اب ہماری اپنی جنگ ہے ،فوری سزائیں دینے کیلئے فوجی عدالتوں کا قیام نا گریز ہے ،کشمیر ہماری شہ رگ ہے ،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشاء میں امن کا قیام ممکن نہیں ،لندن ملین مارچ سے کشمیر ایشو کو تقویت ملی ہے ہمارے دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے چوہدری ہاوس چک ساگر میں صدر انجمن تاجراں جاتلاں ہیڈ چوہدری خلیل احمد کی رہاش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ موجودہ طبقاتی نظام تعلیم کی وجہ سے تشدد پسندی اور تفرقہ پرستی نے جنم لیا ہے اور معاشرہ عدم برداشت کا شکار ہے ہماری کامیابی اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے حضرت محمد کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے تمام مسائل کا حل سنت بنوی میں ہے ہمیں عملی طور پر اسوہ حسنہ کو اپنانا ہو گا انھوں نے کہا کہ کرپشن ہماری رگوں میں سرایت کر چکی ہے جس کا تدراک ضروری ہے انھوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اولین ترجحات میں شامل ہے تمام لوگ قابل احترام ہیں ان کی دیکھ بھال اور ان کے مسائل حل کرنا حکومتی ذمہ داری میں شامل ہے ۔