اہلسنت والجماعت پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ،مولانا رمضان مینگل ،

ملک میں قیام امن کیلئے علامہ محمد احمد لدھیانوی ودیگر رہنماؤں کی جدوجہد ، محنت، کوششوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا، ہمیشہ امن دوستی کا ثبوت دیا، بیرونی ایجنٹ ،ملک دشمن سانحہ پشاور کی آڑ میں ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کررہے ہیں ، امیر اہلسنت والجماعت بلوچستان

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:19

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) اہلسنت والجماعت بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا محمد رمضان مینگل علامہ ثناء اللہ فاروقی حافظ محمد قاسم فاروقی علامہ عبدالرحیم ساجد حافظ عبدالحکیم مینگل اور مولانا عبدالکبیر شاکر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کیلئے قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی اور اہلسنت والجماعت کے مرکزی وصوبائی عہدیداروں کی جدوجہد محنت اور کوششوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ہم نے ہمیشہ امن دوستی کا ثبوت دیا ہے اور اپنی جدوجہدکو پرامن انداز میں ملک کے کونے کونے تک پہنچایا ہے اس لئے اہلسنت والجماعت ملک بھر میں لاکھوں مسلمانوں کی دلوں کی دھڑکن بن چکی ہیں انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور کے بعد ملک کے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے پہلے اہلسنت والجماعت کے قیادت نے حکومت اور پاک فوج کو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے عملی طور پر اسکا ثبوت دیا سانحہ پشاور کے خلاف اہلسنت والجماعت کے کارکنوں نے چاروں صوبوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور شہداء کی درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی گئی مگر چند بیرونی ایجنٹ اور ملک دشمن سانحہ پشاور کی آڑ میں اہلسنت والجماعت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہے ہیں جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اہلسنت والجماعت پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہوئے جمہوری انداز میں اصحاب رسول کی عزت وناموس کیلئے پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی کے مطالبہ اور جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوسکتی۔

متعلقہ عنوان :