بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری میں کوئی اختلاف نہیں ، میر صادق عمرانی،

مخالفین اختلافات کی باتیں پھیلا رہے ہیں ، امین فہیم پارٹی کے وائس چیئرمین ہیں، بھٹو خاندان نے جمہوریت، پاکستان کیلئے قربانیاں دیں، رہنماء پیپلز پارٹی بلوچستان

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:19

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پیپلز پارٹی کے رہنماء میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان کو ئی اختلافات نہیں ہیں ،مخالفین اختلافات کی باتیں پھیلارہے ہیں امین فہیم پارٹی کے سینئرممبران میں شامل ہیں اور وائس چیئرمین ہیں ان کے بھی پارٹی اور چیئرمین سے کوئی اختلاف نہیں ہے ،بھٹوخاندان نے جمہوریت اور پاکستان کیلئے قربانیاں دی ہیں جو ہمیشہ یاد رکھیں جائینگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی ساتویں برسی کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈیرہ مراد جمالی سے روانگی سے قبل میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کیاقافلہ میں سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ گڑھی خدابخش روانہ ہوا۔

(جاری ہے)

پی پی پی کے صوبائی صدر میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ بھٹو خاندان کی تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔

بھٹو خاندان نے پاکستان کی بقا ء سلامتی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو کی وژن پر عمل پیرا ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی عوام کی خوشحالی، ملک کی تعمیر و ترقی اور جمہوریت کے فروغ کیلئے گزاری۔مگر ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی یافتہ دیکھنا نہیں چاہتے تھے ۔اور آخر کار دہشتگردوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کر دیا۔

آج بے شک ہمارے درمیان موجود نہیں مگر ان کی سوچ افکار اور تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔جن پر چل کر ہم ملک کی صحیح معنوں میں خدمت کر سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے اورطبیعت کی خرابی کے باعث بلاول بھٹو زرداری برسی میں شرکت نہیں کر سکے اور پی پی پی وائس چیئرمین امین فہیم کے بھی پارٹی اور قائدین سے کوئی اختلافات نہیں اور آج وہ گڑھی خدابخش میں ہوں اور ہمارے مخالفین پارٹی میں اختلافات ہونے کی باتیں کررہے ہیں جو کہ جھوٹ پر مبنی ہیں اور ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہنا چاہئے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ بھی پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں شروع کیا اور دہشت گردوں کے خاتمے اور پاک فوجی کے آخری کاروائی تک پاک فوج اور حکومت کے ساتھ رہیں گے ۔