عبادت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ سیاست کو نصب العین بنایا ہے ،اسد قیصر،

روز قیامت عوام کی ایک ایک پائی کا حساب دینے کیلئے تیار ہوں ،سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ پیسہ کمانے کی سوچ نہیں بلکہ عبادت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ سیاست کرنے کو اپنا نصب العین بنایا ہے ۔خود کو احتساب کے لئے پیش کرتے ہوئے کہا کہ روز قیامت عوام کی ایک ایک پائی کا حساب دینے کے لئے تیار ہوں ۔ صوابی میں ترقیاتی منصوبوں میں سست روی اور غیر معیاری میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ترقیاتی منصوبوں سمیت ہر کام میرٹ اور انصاف کے عین تقاضوں کے مطابق ہوگا کرپشن و کمشن مافیا میں نہ خود ملوث ہونگا اور نہ کسی اور کو ایسا کرنے کی اجازت ہوگی ضلع صوابی میں میرے دور کے ترقیاتی کاموں کا موازنہ گزشتہ تمام ادوار کے کاموں سے کرنے کے لئے عوام خود ہی منصف بن جائیں اورفیصلہ کرے کہ کس کا دور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لحاظ سے بہتر ہے میرا ہر اقدام علاقہ کے عوام کی عزت و شملہ اونچا کرنے کے لئے ہوگا ۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ نمائندگی کے حوالے سے عوام کو کوئی طعنہ نہیں دے سکے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھوٹالاہور (صوابی) کے لئے بجلی کے الگ فیڈر کی تنصیب کے لئے 3 کروڑ 76لاکھ روپے کی منظوری کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر فضل الٰہی اور اسد زمان سمیت دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا اور سپیکر کو فخر صوابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپیکر نے صوابی میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر ضلع بھر کے عوام کو خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل کیا انہوں نے سپیکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا سپیکر نے کہا کہ انہوں نے علاقہ کے بجلی کے مسائل کے حل کے لئے دس کروڑ روپے مختص کروائے ہیں جس سے عوا م کی نشادہی پر ٹرانسفارمرز ، بجلی کی تاریں اور دیگر کام کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بجلی کے الگ فیڈر کی تنصیب اور تربیلہ سے صوابی کو بجلی کی مد میں منسلک کرنے سے علاقہ سے بجلی کے کم وولٹیج کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائیگا پی کے 34 میں جلد ہی سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی جس سے آمدورفت کے ذرائع بہتر ہو جائیں گے گیس کی فراہمی کے ضمن میں وفاقی حکومت کی طرف سے شنوائی نہ ہونے کے باعث صوابی کو گیس کی فراہمی کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ داخل کررکھی ہے امید ہے کہ وہاں سے ضرور انصاف ملے گا انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی کے تمام تعمیراتی اداروں کے سرکاری سربراہان پر واضح کردیا ہے کہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کو تیز اور معیاری بنایا جائے غیر معیاری کام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا نہ خودناجائز پیسہ کمانے کا شوقین ہوں اور نہ کسی کو ایسا فعل کرنے دونگا میرے بھائی سمیت کوئی بھی رشتہ دار اگر ٹھیکوں سمیت کسی کام میں بھی اثرانداز ہونے کی کوشش کرے تو مجھے مطلع کیا جائے اس کا سدباب کیا جائے گا اس سے بڑھ کر ایمانداری اور میرٹ کی اور کیا مثال دی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام خو د ہی منصف بن جائے اور علاقہ میں گزشتہ ستاسٹھ سالوں اور میر ے ڈیڈھ سالہ دور کے ترقیاتی کاموں انصاف کے عین تقاضوں کے مطابق موازنہ کرے اور فیصلہ کرے کہ کونسا دوربہتر ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی ایک ایک پائی کا روز قیامت حسا ب دینے کے لئے تیار ہوں گزشتہ ادوار کی طرح ایزی لوڈ کا حامی نہیں ہوں بلکہ ایک صاف ستھرے معاشرے اور نظام کا خواب آنکھوں میں بسا کر خدمت اور عبادت کے جذبے کے ساتھ اتنے ریکارڈ کام کرنا چاہتا ہوں تاکہ لوگ فخر سے مثالیں دے سکے ۔

متعلقہ عنوان :