بشام، پو لیس سٹر ائیک اینڈ سرچ اپریشن کے دوران 80سے زائد مشکوک افراد گرفتار

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:15

بشام ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) بشام، پو لیس سٹر ائیک اینڈ سرچ اپریشن کے دوران 80سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار افراد میں افغا ن مہا جرین، بھی شامل ، علا قہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، گرفتار افراد کی مکمل چھا ن بین کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار پو لیس تھانہ لعل محمد شہید بشام کے ایس ایچ او سید حبیب شا ہ نے کیا ، انہوں نے ایس پی شانگلہ خا لد نسیم اور ڈی ایس پی بشام سرکل سلیم جدون خان کی خصو صی ہدا یت پر جرائم پیشہ افراد اور علا قے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغا ن مہا جرین ، مہمنداور باجوڑ ایجنسی کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور گزشتہ روز سٹر ائیک اینڈ سر چ اپریشن کے دوران اسی سے زائدمشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے ، اور آئندہ چند روز کے دوران اس اپریشن میں مزید تیزی کیا جا ئے گا، انہوں نے مزید کہا کہ علا قے میں آمن و امان کو بر قرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اسلئے مقامی لوگ مشکوک افراد کی نشاندہی کر ے تاکہ علا قے میں کو ئی نا خو شگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔