مدین اور گردونواح کے جنگلات میں خوفناکآتشزدگی ،لاکھوں کی قیمتی لکڑی جل کر راکھ ،

محکمہ جنگلات کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:15

مدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء)مدین اور گردونواح کے جنگلات میں خوفناکآتشزدگی ،لاکھوں کی قیمتی لکڑی جل کر راکھ ،محکمہ جنگلات کی کارکردگی پر سوالیہ نشان،تفصیلات کے مطابق گزشتہ کہیں دنوں سے مدین ،چیل ،کالاگے،،اور شاہ گرام کے جنگلات میں آگ بڑک رہی ہے جس سے لاکھوں کی قیمتی لکڑی جل کر راکھ ہو چکی ہے اور عوام شدید تشویش پائی جاتی ہے بعض جگہوں پر عوام اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجا رہے ہیں مگر محکمہ فارسٹ نے تاحال اس پر ابھی تک کو ئی عملی کاروائی نہیں کی جو کہ محکمہ فارسٹ کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے چیل کے لو گوں نے محکمہ فارسٹ کو شکایت بھی کی ہے اس سلسلہ میں محکمہ فارسٹ کیا کر رہا ہے اگر جنگلات کی آگ پر فوری قابو نہ پایا گیا تو جنگلات کے ساتھ ساتھ آبادی کو بھی خطرا لائق ہے