لاہور، محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی سانحہ پشاور کے سوگ میں انتہائی سادگی سے منائی گئی،

2 درجن سے زائد پرانے کارکنوں نے فیصل چوک میں شمعیں روشن کیں

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی شریک چیئرپرسن و سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی سانحہ پشاور کے سوگ میں انتہائی سادگی سے منائی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز نے ساجدہ میر کی قیادت میں اسمبلی ہال کے سامنے فیصل چوک میں اپنی شہید قائد کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور نعرہ بازی کی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید قائد بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے 2 درجن سے زائد پرانے کارکنوں نے فیصل چوک میں شمعیں روشن کیں اور تصاویر بنوانے کے بعد چلے گئے لیکن پارٹی کے دیرینہ بزرگ کارکن رانا اکبر المعروف ہرا سائیں اپنی معذوری کے ساتھ ساتھ بھیگی شب تک بار بار بجھتی موم بتیاں جلانے کی کوشش کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :