کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات، دی ڈیمو کریٹس کی تمام نشستوں پرواضح برتری،مسلسل چھٹے سال کامیابی کی روایت کو برقرا ررکھا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2015 میں دی ڈیمو کریٹس نے تمام نشستوں پرواضح برتری حاصل کر لی ہے ۔ دی ڈیمو کریٹس نے مسلسل چھٹے سال کامیابی کی روایت کو برقرا ررکھا ہے۔ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ آج (ہفتہ) کی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی جس میں( دی ڈیموکریٹس )اور پروگریسو پینل نے حصہ لیا ۔

چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر توصیف احمد خان کی جانب سے جاری حتمی نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس پینل کے صدارتی امیدوار فاضل جمیلی 458ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل پروگریسو پینل کے انور سن رائے نے 324ووٹ حاصل کئے ،سیکریٹری کی نشست کیلئے(دی ڈیموکریٹس) اے ایچ خانزادہ 541ووٹ لیکر کامیاب قرار دئے گئے جبکہ ایوب جان سرہندی (پروگریسو) نے291ووٹ لئے ۔

(جاری ہے)

دی ڈیمو کریٹس کی جانب سے نائب صدر کے امیدوارنواب قریشی نے507ووٹ لئے اور کامیاب قرار پائے جبکہ معراج فاطمہ (پروگریسو)316ووٹ حاصل کر سکی۔خزانچی کے عہدے پرحنیف اکبر ( دی ڈیمو کریٹس)نے 459ووٹ اور عاجز جمالی (پروگریسو)356ووٹ ،جوائنٹ سیکریٹری کیلئے رضوان بھٹی (دی ڈیموکریٹس)538ووٹ اور فصاحت معین (پروگریسو) 278ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر رہے۔ڈیمو کریٹس نے گورننگ باڈی کی تمام7نشستو ں پر بھی اپنے مد مقابل پروگریسوپینل کو کلین سوئپ کیا ہے ، چیف الیکشن کمشنر کے حتمی نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس کی حناماہ گل 557ووٹ ،طارق ابو الحسن519ووٹ ،ساجد عباسی462ووٹ ،کفیل الدین فیضان 462ووٹ کامران علی شاہ456ووٹ ،صدیق چوہدری453ووٹ اور منظور چانڈیو436ووٹ لیکر گوررننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں ۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کئے لئے حسب روایت ووٹ ڈالنے کیلئے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا ۔الیکشن کیلئے 1131ممبران ووٹ کے اہل قرار دئے گئے تھے جس میں سے850ممبران نے حق رائے دہی میں حصہ لیا ۔واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابا ت میں گذشتہ6برسوں سے دی ڈیمو کریٹس پینل اپنے مدمقابل کو تمام نشستوں پر شکست دے رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :