باکسنگ ڈے ٹیسٹ : دوسرا روز بارش نے صرف 6اوورز کرانے کی اجازت دی ،

ساؤتھ افریقہ نے 3وکٹوں کے نقصان پر 289رنز بنا لئے ، ڈوپلیسی 103رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،رامدین نے ایک وکٹ حاصل کی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:02

پورٹ الزبتھ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کی نذر ہو گیا ، صرف 6 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا ساؤتھ افریقہ نے 3وکٹوں کے نقصان پر 289رنز بنا لئے ۔

(جاری ہے)

پورٹ الزبتھ میں دونوں ٹیمیں کھیلنے کیلئے آئیں تو بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تاخیر سے میچ شروع ہوا تو ڈوپلیسی 99اور کپتان ہاشم آملہ 17رنز کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی ڈوپلیسی نے اپنی سنچری مکمل کی اور 103رنز بنا کر ٹیلر کی گیند پر رامدین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

اس دوران تو بارش دوبارہ شروع ہوگئی صر ف 6اوور ز کا میچ ہوسکا میچ آفیشل نے دوسرے دن کا کھیل منسوخ کردیا ٹیسٹ کے تیسرے روز آج ہاشم آملہ اور اے بی ڈویلیئر289رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کرینگے ہاشم آملہ نے 23او ر ا ے بی ڈویلیئر نے 9رنز بنا رکھے ہیں رامدین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

متعلقہ عنوان :