پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی 65ویں سالگرہ کا کیک میرپورخاص پریس کلب میں کاٹا گیا ،

میاں محمدنواز شریف پاکستان کے وہ واحد لیڈر ہے جو پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، دلاور راجپوت

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:52

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی 65ویں سالگرہ کا کیک میرپورخاص پریس کلب میں صوبائی نائب صدر یوتھ ونگ وڈویژنل کوآرڈینٹر پرائم منسٹر یوتھ بزنس پروگرام دلاور راجپوت و دیگر ممبر ان نے کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میاں محمدنواز شریف پاکستان کے وہ واحد لیڈر ہے جو پاکستان کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔

ملک سے جلد بے روزگاری اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ پریم منسٹر یوتھ بزنس پروگرام سے پڑھے لکھے بے روزگاری نوجوان استفاد حاصل کریں ۔اس موقع پر مسلم لیگی رہنما میراعجاز ٹالپر ،اقبال قائم خانی ،ادریس تبسم ،عبدالراحمن راجپوت ،فہیم راجپوت دیگر بھی موجود تھے ۔