صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے دن رات صفائی ستھرائی کے امور کو منظم طریقے سے انجام دیا جائے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:21

ّکراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورنگی اور شہر کو مکمل صاف ستھرا بنانا ہماری ذمہ داری ہے عوامی خدمت کے کاموں کو عبادت سمجھ کر انجام دیں اورعوامی مسائل کے خاتمے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے اسی طرح عوام کی جانب سے آنے والی شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا جائے۔

عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے دن رات صفائی ستھرائی کے امور کو منظم طریقے سے انجام دیا جائے کیونکہ ان کوتمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ مین شاہراہوں ،،گلی،محلوں،بازاروں اور تمام یوسیز میں صفائی ستھرائی کاکام ڈسٹرکٹ کورنگی کی انتظامیہ تسلسل کے ساتھ کررہی ہے اور ساتھ ہی کچرا اور ملبہ اُٹھانے کے کاموں کو بروقت انجام دیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

صفائی ستھرائی کے عمل میں مزیدپیش رفت اور بہتری کی ضرورت ہے تاکہ ڈسٹرکٹ کورنگی مکمل صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آئے۔ان خیالات کااظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور میمن ،سینئر ڈائریکٹر پارکس جاوید احمد خان، ڈائیریکٹر سالڈویسٹ رفیق شیخ اور دیگر افسران کے ہمراہ 12000روڈ پر صفائی ستھرائی کے کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام عوام کوبہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عملی اقدامات کیے جائیں۔گلی ،محلوں،بازاروں کی صفائی کے ساتھ پارکوں ،گرین بیلٹوں اور فٹ پاتھوں کے اطراف بھی صفائی ستھرائی کے کام احسن انداز میں کیا جائے ۔

عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے اسی لئے ڈسٹرکٹ کورنگی کو اپنا گھر سمجھ کر اس کی صفائی ستھرائی کے کاموں کو خصوصی توجہ کے ساتھ انجام دیا جائے۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشدخان نے مزید کہا کہ ہر علاقے کو صاف ستھرا رکھنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔کلین اینڈ گرین ڈسٹرکٹ کورنگی کو عملی شکل دینے کے لئے بھر پور محنت اور دلجمعی کے ساتھ صفائی ستھرائی کے کاموں کو انجام دیا جائے ۔عوام کوصاف ستھرا ،صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لاکر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔