چیف سی پی ایل سی سندھ احمد چنائے کی جانب سے گورنر سندھ کو کامیاب گورنر شپ کے بارہ سال مکمل ہونے پر مبارک باد

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) چیف سی پی ایل سی سندھ احمد چنائے کی جانب سے عزت ماب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو کامیاب گورنر شپ کے بارہ سال مکمل ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

احمد چنائے نے اپنے بیان میں محترم گورنر سندھ کو سی پی ایل سی کی پوری ٹیم بشمول سی پی ایل سی ایڈوائزری بورڈکی جانب سے خراج تحسین پیش کیا ہے،اور کہا ہے کہ،صوبہ سندھ کی خوش قسمتی ہے کہ،جناب ڈاکٹر عشرت العباد خان جیسا عالی ظرف اور درد مند دل رکھنے والا سرپرست اس صوبے کو ملا۔

احمد چنائے کہ مطابق،محترم گورنر نے اپنی عوامی خدمات و فلاحی کاوشوں کے ذریعے صوبے بھر کی عوام کے دل جیت لئے ہیں،اور ڈاکٹر عشرت العباد خان جیساسرپرست و نگہبان اس صوبے کی عوام کے لئے باعث فخر و افتخار ہیں۔

متعلقہ عنوان :