پشاور، کالعدم تنظیم کے نام پر تاجر سے 50لاکھ روپے بھتہ کا مطالبہ کرنیوالاملزم گرفتار

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پشاور پولیس نے کالعدم تنظیم کے نام پر تاجر سے 50لاکھ روپے بھتہ کا مطالبہ کرنے اور نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے بھتہ خور کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق 9اگست کو منظور ولد الف گل سکنہ گڑھی قمر دین نے تھانہ بھا نہ ماڑی میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ نامعلوم ملزم خود کو کالعدم تنظیم کا کارندہ ظاہر کرکے اس سے فون کے ذریعے 50لاکھ روپے بھتہ کا مطالبہ کررہا ہے جبکہ ادائیگی نہ کرنے پر اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے رپورٹ درج ہونے کے بعد چیف کیپٹل پولیس آفیسر پشاور اعجاز احمد خان نے ایس پی سٹی ڈاکٹر مصطفی تنویر ، ڈی ایس پی سبرب روخان زیب اور ایس ایچ او عباد وزیر خان کی سربراہی میں بھتہ خور کو گرفتار کرنے کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم شفیق ولد ظاہر خان سکنہ ورسک روڈ کو گرفتار کرلیاجس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :