پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ،آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد،متحرک اور فعال ہے، سید قائم علی شاہ
ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:10
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر ووزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ہفتہ کو گڑھی خدابخش میں شہید بینظیر بھٹو کی ساتویں برسی کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں عوام اور پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں بڑی تعداد میں شریک ہوکر ان سے اپنی والہانہ عقیدت کا ثبوت دیا ہے اور ان کے ملک میں حقیقی جمہوریت کے فروغ اور اسے رواں دواں رکھنے کے مشن کو پورا کرنے کیلئے تجدید عہد کیا ہے۔
سید قائم علی شاہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں جمہوریت سابق صدر اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مدبرانہ اور فہم و فراست پر مبنی سیاست کی بدولت ہے اور انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مفاہمتی پالیسی کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک میں حقیقی جمہوریت کی داغ بیل ڈالی۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج گڑھی خدابخش میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں اورپارٹی کے جواں قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری ملک کے مقبول اور ہر العزیز رہنما ہیں جن کی قیادت میں ملک ترقی کی منزلیں طے کریگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد،متحرک اور فعال ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.