پشاور پولیس نے بھاری مقدار میں خود کار اسلحہ پشاور منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،

سرچ آپریشن کے دوران 6اشتہاری ملزمان ،10افغان مہاجرین سمیت درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:08

پشاور پولیس نے بھاری مقدار میں خود کار اسلحہ پشاور منتقل کرنے کی کوشش ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پشاور پولیس نے بھاری مقدار میں خود کار اسلحہ پشاور منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ آپریشن کے دوران 6اشتہاری ملزمان اور10افغان مہاجرین سمیت درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے جبکہ ناکہ بندیوں پر بھی تلاشی کے نظام کو مزید سخت کردیا گیا ہے گزشتہ روزکوہاٹ روڈ پر تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کی جانب سے قائم ناکہ بندی سے کچھ فاصلہ پرنامعلوم شخص نے اپنی گاڑی نمبر ایچ جے 061کھڑی کرکے فرار ہوگیا پولیس نے بی ڈی یو کو طلب کرکے گاڑی کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے 26 بندوق،100پستول،5 کلاشنکوف اور6ہزار 500 کارتوس برآمد کرلئے پولیس نے گاڑی اور اسلحہ کو اپنی تحویل میں لے لیا پولیس نے گاڑی کی رجسٹریشن نمبر حاصل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران 6 اشتہاری ملزمان ،10 غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین ،2 منشیات فروشوں اور درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :