سرکار دوعالمﷺ کا جشن ولادت منانا ہمارے ایمان کا اہم جزہے،محمدثروت اعجاز قادری ،

قتل و غارتگری دہشتگردی ہماری راہ میں رکاوٹ ،میلاد منانے سے نہیں روک سکتیں،شہید عبدالقادرشاہ کو میلاد نہ منانے دینے کی دھمکیاں مل رہی تھیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سرکار دوعالم ﷺکا جشن ولادت منانا ہمارے ایمان کا جزہے،قتل و غارتگری دہشتگردی ہماری راہ میں رکاوٹ اور میلاد منانے سے نہیں روک سکتیں،شہید عبدالقادرشاہ کو دھمکیاں مل رہی تھیں کہ تمھیں میلاد منانے نہیں دینگے،بارود والوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اینٹ سے اینت بجانا ہمیں بھی آتا ہے ،ہماری امن پسندی اور محب وطنی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،کارکنوں کے قاتلوں کا بدلہ لینا شروع کردیا تو دہشتگرد اور ٹارگٹ کلرز کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے حکومت اور قانون نافذکرنے والے ادارے ہمیں صبر کی تلقین کی بجائے قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں ،بارود والوں کو یہ ہمارا پیغام ہے ہمارا جینا مرنا رتحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے ہے ،سرکار دو عالم کا جشن ولادت منانا اللہ عزوجل کی وحدانیت کی دلیل ہے ، اس راہ میں ہمیں موت بھی آجائے تو وہ ہمارے لئے بہت بڑی سعادت ہوگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب شہید ہونیوالے پاکستان سنی تحریک بلدیہ ٹاؤن کے ٹاؤن انچارج عبدالقادر شاہ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہیں دہشتگردوں کو کسی صورت مضبوط ہونے نہیں دینگے ،حکومت کالعدم اور نام بدل کر کام کرنے والی تنظیموں کے خلاف آپریشن کرئے ،انہوں نے کہا کہ PSTکے کارکنوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری لمحہ فکریہ ہے ،رینجرز،پولیس پاکستان سنی تحریک کے کارکنوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ہمیں انصاف فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :