حیدر آباد،ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں، غیر ملکی تارکین وطن اور غیر قانونی موبائل فون سموں کے خلاف آپریشن جاری

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں، غیر ملکی تارکین وطن اور غیر قانونی موبائل فون سموں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو صبح حیدرآباد پولیس نے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ 30 سے زائد موبائیلوں کے ذریعے مختلف علاقوں میںآ پریشن کیا اور شاہ لطیف کالونی، لیبر کالونی، نارا جیل سے ملحقہ علاقوں ، مکرانی پاڑہ اور حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے اطراف، افغانی ا ور دیگر غیر قانونی تارکین وطن کے خلا ف کاروائی کرکے رجسٹریشن کارڈ اور دیگر کاغذات نہ ہونے پر غوث الدین ولد بہاؤالدین پٹھان،عظیم خان ولد حکیم، صادو زئی ولد یحییٰ خان، یحییٰ خان ولد امیر خان، تازہ گل ولد یحییٰ خان، رضا خان ولد حاجی امیر خان، ساحل خان ولد اچکزئی، نصیب اللہ ولد محمود خان پٹھان، نصیب زر شاہ ولد عبدالکریم، اکبر خان ولد محمد ظفر خان پٹھان، طور چار ولد سید شاہ پٹھان، شاہ جہاں پٹھان ولد عبدالکریم، محمد شاہ ولد محمد ایاز،احمد خان ولد ملا خان ، احمر خان ولد ملا خان، جمعہ خان ولد عبدالحکیم ، عبداللہ جان ولد عبدالباری ، احمد شاہ ولد آدم خان ، محمد جمعہ ولد حدا مدد خان، اہل اللہ ولد فوذق خان ،بلو ولد قمر پٹھان کو حراست میں لے کر بھاری تعداد میں غیر قانونی موبائیل سمز برآمد کر لیں، پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے اور ان کی نادرہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے تصدیق کا عمل بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :