کراچی آپریشن سے حالات میں بہتری آئی ہے ، مزید تیزی کی ضرورت ہے،بشارت مرزا،

حکومت کراچی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ،امن وامان کیلئے جاری کراچی آپریشن کو متنازعہ ہونے سے بچائے

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزا نے اپنے دفتر مرزاہاؤس میں عہدیداران سے ملاقات میں کراچی میں جرائم پیشہ عناصر اوردہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے باوجود شہر میں پچھلے دنوں پیش آنے والے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی آپریشن سے حالات میں کچھ بہتری آئی ہے لیکن اس میں مزید تیزی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے اپنی گفتگو میں کہاکہ کراچی کی صورتحال پر حکومت کی گہری نظرہونی چاہئے اور امن وامان کے لئے جاری کراچی آپریشن مثبت سمت میں رواں دواں رکھتے ہوئے اے متنازعہ ہونے سے بچائے،کیونکہ اس آپریشن سے کراچی کے حالات میں خاطرخواہ بہتری آئی ہے اور جب کراچی کے عوام کومکمل سکون نہیں مل جاتایہ آپریشن جاری رکھاجائے ،حکومت اپنے اہداف کو فوکس رکھے انشاء اللہ تمام معاملات میں بہتری آجائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مہنگائی عوام کے لئے بہت بڑامسئلہ بن چکاہے اورہم سمجھتے ہیں کہ پچھلی تمام حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت کے لئے بھی چیلنج کی حیثیت رکھتاہے ،اب یہ حکومت کی صوابدید پر ہے کہ وہ اس سے کس طرح نمٹتی ہے ، بہتر یہی ہوگاکہ حکمران اس جانب بھی خصوصی توجہ دیں کیونکہ اس سلسلے میں حکومتی اقدامات خود اس کے لئے بھی اچھے ثابت ہوں گے، اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب قدم بھی نیک نتائج آنے کا سبب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :