گڈاپ میں خاکروبوں کا گڈاپ بلدیاتی افسر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) گڈاپ میں خاکروبوں کا گڈاپ بلدیاتی افسر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،تین ہزار روپے ماہانہ تنخواہوں سے کٹوتی کی جارہی ہے ،افسران رشوت کے عیوض کام سے روک رہے ہیں ،علاقے اور لوگ ہمارے ہیں ،صفائی کا کام جاری رکھیں گے ،تنخواہوں کی کٹوتی بند کی جائے : کشن لال ،نصیر مولجی و دیگر کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق؛ ڈی ایم سی گڈاپ زون کے خاکروبوں نے کشن لال ،نصیر مولجی ،دیو جی ،میگھو کارو،فقیر مولجی و دیگر کی قیادت میں ڈی ایم سی گڈاپ زون کے ڈی․ٹی․او افضل لغاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ کام نہ کرنے کی شرط لگا کر اس کے بدلے تنخواہوں سے ہر مہینے تین ہزار روپے کی کٹوتی کر رہا ہے جو سراسر ظلم ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم گذشتہ پندرہ سال سے کام کر رہے ہیں اور گڈاپ کے مقامی رہواسی ہیں ،علاقے اور لوگ ہمارے ہیں اس لیے صفائی کا کام کرنا ہمارا فرض اور مجبوری ہے لیکن گڈاپ کا افسر افضل لغاری اور دیگر انچارج کام سے منع کر رہے ہیں اور ہمیں بلیک میل کرکے تنخواہوں سے جبری کٹوتی کر رہے ہیں ،انہوں نے ایڈمنسٹریٹر سے اپیل کی کہ معاملہ کی تحقیقات کرکے تنخواہوں سے کٹوتی بند کروائی جائے اور ہم اقلیتی غریب مزدوروں کی مزدوری ہڑپ کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے ، اس سلسلے میں جب ڈی ․ٹی ․او افضل لغاری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے خاکروبوں کی تنخواہوں سے کٹوتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خاکروبوں کے انچارج کام نہ کرنے کی شکایات کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جب ایڈمنسٹریٹر سے خاکروبوں کی شکایات کی گئیں تو انہوں نے خاکروبوں کو نوکری سے نکالنے کے لیے کہہ دیا ،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گڈاپ میں صفائی کے لیے موجود ٹریکٹر بڑے عرصے سے خراب کھڑے ہیں لیکن گڈاپ میں صفائی کی شکایات دور کرنے کے لیے محدود وسائل کے باوجود کوششیں کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :