Live Updates

مذاکرات بے معنی ثابت ہو رہے ہیں،انصاف نہ ملا تو بہت جلد احتجاج ،دھرنے پر واپس آجائینگے ‘ تحریک انصاف پنجاب،

دھاندلی کی تحقیقات ،انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹے گی ،انصاف کے حصول تک اپنی پر امن جدو جہد جاری رہے گی، (ن) لیگ اپنی کہی بات پر کبھی کھڑی نہیں ہوتی جو ان کا ہمیشہ پرانا وطیرہ ہے ‘ اعجاز چوہدری کی پنجاب سیکرٹریٹ میں پارٹی وفود سے گفتگو

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف انتخابات میں ہونے والی تحقیقات اور انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹے گی انصاف کے حصول تک اپنی پر امن جدو جہد جاری رکھے گی ، ہمیں انصاف نہ ملا تو بہت جلد احتجاج اور دھرنے پر واپس آجائیں گے ،حکومت سے مذاکرات بے معنی ثابت ہو رہے ہیں ،حکومت دھاندلی کی تحقیقات کروانے میں بالکل بھی سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ،تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے کو پورا کرے گی تحریک انصاف نے لچک کا مظاہرہ کیا ہے،(ن) لیگ اپنی کہی ہوئی بات پر کبھی کھڑی نہیں ہوتی جو ان کا ہمیشہ پرانا وطیرہ ہے تحریک انصاف نے قومی مفادات کی خاطر دھرنے کو فوری ختم کیا تحریک انصاف اپنے اصولوں پر کسی صورت بھی کیمپرو مائس نہیں کرے گی دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہے،جیسے ہی دھرنے کا پریشر حکومت پر کم ہوا بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھنا شروع ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز پنجاب سیکرٹیریٹ میں ضلعی صدر اوکاڑہ چوہدری اظہر حسین،ضلعی صدر ناروال ندیم نثار،سابقہ ایم این اے چوہدری انوار الحق،بہاولپور سے نبیل الرحمان، اور عاطف محمود شیخ ، حافظ آباد سے قاسم تارڑ اور فیصل آباد سے سجاد حیدر،ملک شمس، مصطفی کمال پاشا، نعیم عظیم ،حسنین نقوی ، چوہدری ارشاد، قاری حفیظ بلوچ، رائے حبیب ،ڈاکٹر عاطف الدین اور علی جبران سے ملاقات کے موقع پر پارٹی وفود سے گفتگو کرر ہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانچ سال تک حکمران رہنے والی پیپلز پارٹی اپنے دور اقتدار میں پارٹی کی شہید چئیرپرسن بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو بے نقاب نہیں کر سکی اس سے بڑی نا اہلی پیپلز پارٹی کی پانچ سالہ دور حکومت میں کیا ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بھی بینظیر بھٹو شہید کی قاتلوں کو پکڑ کر بے نقاب نہ کرنا ان کی کاردگردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں فوجی عدالتوں کا قیام نا گزیر ہو چکا ہے تو پھر بھی آخری دفعہ سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے جس کا فیصلہ ایک ہفتہ کے اندر ہو جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کوجڑ سے ختم کرنے کے لئے پورے ملک میں تعلیمی نصاب کی یکسانیت ،روزگار، اور پاکستانیت کو اولین ترجیح دینی ہوگی ،سانحہ پشاور پوری قوم کے لئے تکلیف دہ اور دل خون کے آنسو رلا دینے والا سانحہ ہے ،قوم کا اتحاد مثالی ہے جو کہ اٹیم بم کی طاقت سے بھی زیادہ مضبوط ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کے نرخ کم کرنے کے وعدے سے مکر گئی ہے جو غریب عوام سے سراسر زیادتی کے متراد ف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا گیس کا بحران شدید تر ہو گیا ہے موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں ، بجلی اور گیس کے بحران سے صنعتی پہیہ جام اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے ، حالیہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ناجائز منافہ خور ایل پی جی منہ مانگے داموں فروخت کر رہے ہیں ا ن کے خلاف کوئی کاروائی کرنے والا نہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات