علماء دیوبند نے قوم کی رہنمائی میں ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا ہے،عبدالقادر لونی،

73کا آئین بھی علماء حق کی مرہون منت ہے، عملدرآمد ہوتا تو قوم یہ کڑی گولی نہ کھائی، امیر جے یو آئی نظریاتی بلوچستان

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:57

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی مولانا محمود الحسن قاسمی قاری مہر اللہ مولانا محمد انور سید عبدالواحد آغا نے کہا کہ ملک کے استحکام میں علماء حق کا کردار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں سخت سے سخت حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے علماء دیوبند نے قوم کی رہنمائی میں ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا ہے اور ملک وقوم کے درد وزخم پر مرہم رکھی ہے 73ء کا آئین بھی علماء حق کی مرہون منت ہے ،عمل درآمد ہوتا تو قوم یہ کڑوی گولی نہ کھائی انہوں نے کہاکہ اس ملک کی بدقسمتی یہ ہے کہ اس ملک کے سب سے بڑے غدار کو وفادار ثابت کررہے ہیں اور وفادار پر غدار کے لیبل لگا کر بدنام کررہے ہیں کراچی کے سینکڑوں خونی واقعات میں ملوث مجرم تنظیم کے خلاف کیا کارروائی ہوئی ہے اور آج وہ قوم ملت کے ہمدر د بن کر ایک شخص کے مذمتی بیان جاری نہ کرنے پر مغربی ایجنٹ بوکھلاہٹ کا شکار ہوئے اور مدارس کے خلاف مسلسل زہریلا پروپیگنڈے کررہے ہیں اور اپنے غلامی کو ثابت کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ملک کے تمام سیاسی جماعتیں اگر اپنے اپنے سیاست چمکانے کے بجائے مخلصانہ کوششیں کرتے اور واقعات اور سانحات پر ایک آواز بن جاتے دو دشمن قوتین اس ملک میں دخل اندازی کی جرات نہ کرسکتے دروغی رویوں اور پالیسیوں نے عوام کو سیاست سے بیزار کرلیا انہوں نے کہاکہ میڈیا نے ہمیشہ معاملات کے الجھانے سے آگ کو بھڑکایا ہے میڈیا کی آزادی کے معنی دست وگریبان کے نہیں بلکہ اختیارات اور آزادی سے غلط فائدہ نہ اٹھائے کہ لوگوں کی پگڑیوں کو اچھالیں اور میڈیا قوم کی ترجمانی کرے ۔

متعلقہ عنوان :