چیئرمین سینیٹ کی گڑھی خدا بخش آمد، بھٹو خاندان کے مقبروں پر فاتحہ خوانی،

ذوالفقار بھٹو شہید کی منتخب جمہوری حکومت پر شب خون مار کر بین الاقوامی مداخلت کی راہ ہموار کی گئی، سید نیئر حسین بخاری

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:44

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) چیئرمین سینیٹ سید سینئر حسین بخاری نے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں بھٹو خاندان کے مقبروں پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب جمہوری حکومت پر شب خون مار کر بین الاقوامی مداخلت کی راہ ہموار کی گئی اور بے نظیر بھٹو کی شہادت دراصل پاکستان کے روشن مستقبل پر حملہ تھا۔

اگر ذولفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو راہ سے نہ ہٹایا جاتا تو پاکستان نہ صرف توانائی کے شعبے میں خودکفیل ہوتا بلکہ مضبوط معیشت کی وجہ سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل سے بھی آزاد ہوتا۔ اور کہا کہ جمہوریت کی تسلسل کی وجہ سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا بھی خاتمہ ہوچکا ہوتا۔ سید نیئر حسین بخاری اس بات پر زور دیا کہ قوم دہشت گردی کے عفریت سے نجات کیلئے متحد ہوجائے انتہا پسندی اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کرہی قائداعظم کے جمہوری پاکستا ن کی تشکیل ممکن ہے اور کہا کہ اگر جمہوریت کا تسلسل قائم رہنے دیا جاتا تو آرمی پبلک سکول پشاور جیسے واقعات نہ ہوتے ۔

(جاری ہے)

سید نیئر حسین بخاری نے مزید کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پہلی بار دہشت گردی اور نتہا پسندی کے خلاف ریاست ، حکومت اور قومی قائدین و اقابرین ایک صفحہ پر ہیں۔ چیئرمین سینیٹ سید نیر حسین بخاری نے بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :