Live Updates

مطالبا ت تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے آج ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا،

ایسوسی ایشن کا وفد کل حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کرکے اپنے مطالبات اور تجاویز پیش کرے گا ‘ عرفان کھوکھر

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر سمیع اللہ خان کی طرف سے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر آج اتوار ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا ،ایسوسی ایشن کا وفد کل پیر حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کر کے اپنے مطالبات اور تجاویز پیش کریگا۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن نے ایل پی جی مافیاکی ہٹ دھرمی اور ناجائز منافع خوری ختم کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس بلایا جسکی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر میاں لیاقت نے کی۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی مافیانے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے لیکن کریک ڈاؤن ڈسٹری بیوٹرز کیخلاف ہو رہا ہے۔ ایل پی جی مافیا اتنا طاقتور ہے کہ حکومت انکے خلاف ایکشن نہیں لیتی، ابھی تک 500سے زائد دوکانداروں ، ڈسٹری بیوٹرز پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی کے مشیر سمیع اللہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ایسوسی ایشن کی طرف سے ہڑتال کی کال واپس لی جائے، حکومت ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی کے تمام جائز مطالبات ماننے کو تیارہے۔

جس کے بعد ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے آج ہڑتال منسوخ کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن کا وفد کل پیر کو حمزہ شہبار سے ملاقات کرکے اپنے مطالبات اور تجاویز پیش کرے گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات