سعید اجمل کی میگا ایونٹ کھیلنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں،سپنر کی فوری طور پر ٹیسٹ کرانے سے معذرت

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:17

سعید اجمل کی میگا ایونٹ کھیلنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں،سپنر کی فوری ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء )آئی سی سی کی طرف سے پابند ی کا شکار سعید اجمل کی میگا ایونٹ کھیلنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں،سپنر نے فوری طور پر ٹیسٹ کرانے سے معذرت کر لی ۔سعید اجمل کابالنگ ایکشن کا ٹیسٹ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

سابق آف سپنر ثقلین مشتاق سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن پر مزید کام کریں گے ۔ بورڈ کے مطابق سعید اجمل نے فوری طور پر ٹیسٹ کروانے سے معذرت کی ہے ۔ آف سپنر نے فی الحال پی سی بی سے بحالی پروگرام جاری رکھنے کی درخواست کی ہے ۔ آل راؤنڈر محمد حفیظ آئندہ ہفتے باؤلنگ ایکشن کے غیر رسمی ٹیسٹ کے لئے آئندہ ہفتے بھارت جائیں گے ۔