مشکل حالات میں کھیلتے ہوئے پاکستانی کبڈی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ،وقاص اکبر ،

ناقص امپائرنگ ،ویزہ مسائل کے باوجود بھارتی سرزمین پر چاندی کا تمغہ جیتنا نمایاں کارنامہ ہے، کوچز نے ورلڈکپ میں ریڈنگ ،سٹاپنگ میں موجود خامیوں کو نوٹ کرلیا ،جلد قابو پالیا جائیگا،منیجر قومی کبڈی ٹیم کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) قومی کبڈی ٹیم کے منیجر وقاص اکبر نے قومی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں کھیلتے ہوئے پاکستانی کبڈی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناقص امپائرنگ اور ویزہ مسائل کے باوجود بھارتی سرزمین پر چاندی کا تمغہ جیتنا ایک نمایاں کارنامہ ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے کوچز نے ورلڈکپ میں ریڈنگ اور سٹاپنگ میں موجود خامیوں کو نوٹ کرلیا ہے اور ان خامیوں پر جلد قابو پالیا جائے گا انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران کھلاڑیوں فٹنس کے پیش نظر باقاعدہ ایک فٹنس پروگرام دیاگیا ہے ۔

تاکہ آنے والے کبڈی ایونٹ کے لئے وہ اپنے آپ کو تیار رکھ سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ موسم سرما کے وقفے کے بعد کبڈی کے کھلاڑیوں کو باقاعدہ ایک پروگرام کے تحت ٹرینگ کرائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :