سنی اتحاد کونسل نے طالبان کے گمراہ کن فلسفہ جہاد کے ردّ کیلئے مفتیان کرام پر مشتمل”علماء بورڈ تھنک ٹینک “ قائم کردیا ،

علماء بورڈ کا اجلاس 30دسمبر کو طلب ،جنوری کے پہلے ہفتے میں ملک بھر کے شیوخ الحدیث ،شیوخ القرآن کا ملک گیر کنونشن بلایا جائیگا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ محمد حامد رضا نے طالبان کے گمراہ کن فلسفہ جہاد”دہشتگردوں کے فکری توڑ “اور مذہب کے غلط استعما ل کو روکنے کیلئے ملک بھر کے جیدعلماء اور مفتیوں پر مشتمل ”علماء بورڈتھنک ٹینک “قائم کردیا ۔

(جاری ہے)

علماء بورڈ میں مفتی محمد سعید رضوی ، مفتی محمد حسیب قادری ، علامہ حامد سرفراز ،مفتی محمد حسین صدیقی ، مفتی محمد رمضان جامی ،علامہ شرافت علی قادری ،مفتی اظہر سعید ،مفتی فضل جمیل رضوی ،ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان ،علامہ غلام سرور حیدری ،مفتی عبد الحق دریائی ،مولانا اکبر نقشبندی اور مولانا وزیر القادری کو شامل کیا گیا ہے۔

علماء بورڈ کی طرف سے طالبان کے غیر اسلامی نظریات و افکار اور غیر اسلامی فہم اسلام کے توڑ کیلئے لٹریچر شائع کیا جائے گااور اسلام کا حقیقی فلسفہ جہاد اور شرائط جہاد قوم کے سامنے پیش کی جائیں گی تاکہ مذہب کا منفی اور غلط استعمال روکا جاسکے۔علماء بورڈ کا اجلاس 30دسمبر کو جامعہ رضویہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں ملک بھر کے شیوخ الحدیث اور شیوخ القرآن کا ملک گیر کنونشن بلایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :