Live Updates

تحریک انصاف کا حکومت کی سال بھر کی کارکردگی پرحقائق پر مبنی وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ،

اعدادوشمار کے گورکھ دھندے کے علاوہ حکومت کی عملی کارکردگی زیرو ہے‘ ضلعی صدر عبدالعلیم خان

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:13

تحریک انصاف کا حکومت کی سال بھر کی کارکردگی پرحقائق پر مبنی وائٹ پیپر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) تحریک انصاف نے حکومت کی اصل کارکردگی کو منظر عام پر لانے کیلئے اصل حقائق پر مبنی وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے بتایا کہ امن و امان ،تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں حکومت کی اعدادوشمار کے گورکھ دھندے کے علاوہ عملی کارکردگی صفر جمع صفر ہے صرف اشتہارات اور پراپیگنڈے کا ڈھول پیٹا جا رہا ہے تحریک انصاف نواز لیگ کے منشور کے مطابق حقائق منظر عام پر لائے گی تا کہ اصل تصویر سب کے سامنے آسکے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے سالانہ تر قیاتی پروگرام پر عمل نہیں کر سکی ۔بڑے بڑے من پسند پرا جیکٹس کیلئے عوامی مفاد کے دیگر منصوبوں کو قربان کر دیا گیا اسی طرح مختلف منصوبوں کی لاگت میں کئی گنا اضافے سے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے اور شہر ی اداروں کے فنڈز صوبائی منصوبوں پر لگائے جا رہے ہیں سرکاری اداروں کی مانیٹرنگ کو غیر فعال کر دیا گیا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف حکومتی کارکردگی کا پردہ چاک کر ے گی اور سال بھر کی اصل تصویر کشی کرتے ہوئے پی ٹی آئی وائٹ پیپر ضرور شائع کریگی تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے اور حکومتی کھوکھلے دعوؤں کا پول کھل سکے جس نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔

بے روزگاری اور قومی قرضوں کی شرح بڑھ گئی اور ملکی اقتصادی حالت پہلے سے خراب تر ہوئی اور عالمی سطح پر پاکستان کی ریٹنگ نیچے آئی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قومی معاملات پر خاموش نہیں رہے گی اور عوام کو اصل صورت حال سے آگاہ کرتے رہیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات