لاہور، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں912چھاپے،گرانفروشی پر3,17,200 روپے جرمانہ عائد،

22 افراد کے خلاف مقدمات درج،50 گرفتار میں سے 28 افرادکو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے 912دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے119 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 3,17,200 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

22افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر50افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے28 افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :